میرا جینا مرناپارٹی کے ساتھ ہے،عہدہ آنی جانی چیز ہے،عثمان بزدار


 وزارت اعلیٰ  پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونےوالے  عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ میرا جینا مرنا اپنی پارٹی او رعوام کے ساتھ ہے،عہدہ آنی جانی چیز ہے۔

صوبائی وزرا  اوراراکین پنجاب اسمبلی نے عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آصف نکئی،آشفہ ریاض، اختر حیات، سلیم سرور، لیاقت علی، عامر نواز موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جب تک سانس میں سانس ہےعمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا۔کپتان کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا اپنی پارٹی او رعوام کے ساتھ ہے،عہدہ آنی جانی چیز ہے۔سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں،کپتان کے سا تھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہو رہا ہے۔سیاسی انتشار پیدا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ حکومت اور  اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پرویز الہیٰ کو نیا وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں