یہ سار ے لوگ واپس عمران خان کےپاس آئیں گے،وزیرداخلہ شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے  کہ ضمیر فروش ناکام ہوں گے ،عوام اور ہماراتعاون آپ کےساتھ ہیں۔یہ سار ے لوگ واپس عمران خان کےپاس آئیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے سے زیادہ عمران خان کے ساتھ مضبوط ہوکر کھڑے ہیں۔جتنی بھی طاقت ہےوہ اللہ کے بعد عمران خان کےلیے ہے۔اقتدار میں سب ورکرز ہوتے ہیں میں ہر وقت عمران خان کا ورکررہوں گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام تحریکوں سے واقف ہوں۔مال اپوزیشن کی کمزوری ہے ، ان کو کسی صورت معاف نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا ہے کہ شریف خاندان میمو گیٹ کیس میں کالا کوٹ پہن کر پیش ہوئے۔کنگ عبداللہ کے ذریعے نوازشریف نے دباو ڈالنے کی کوشش کی۔اجمل قصاب کا پتہ شریفوں نے بھارت کو دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت نے اقدامات کیے۔ہم نے اسلام آباد میں دہشت گردی کےواقعات کو بروقت روکا۔وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی مفاد کےلیے بہترین اقدامات کیے گئے۔

 

 


متعلقہ خبریں