1200 سے زائد بھارتی فوجیوں کی خودکشی


نئی دہلی: بھارتی حکومت کے مطابق 10 سالوں میں 1200 سے زائد بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 12 سے زائد بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 10 برسوں میں اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا اور سب سے زیادہ گزشتہ سال سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے اہلکاروں نے خودکشیاں کیں۔

حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ 2021 میں سی اے پی ایف کے 156 اہلکاروں نے خودکشی کی جبکہ 2020 میں یہ تعداد 143 تھی۔ 2019 میں 129 اہلکاروں نے خودکشی کی تھی۔

بھارتی وزیر داخلہ برائے مملکت نتیانند رائے نے پارلیمنٹ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سی اے پی ایف کے اہلکاروں کی خودکشیوں کے اعداد و شمار کی تفصیلات بتائیں۔

واضح رہے کہ سینٹرل آرمڈ پولیس فورس میں بی ایس ایف، سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، این ایس جی اور آسام رائفلز شامل ہیں اور ان سب کی کل تعداد 9 لاکھ بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ کی مشروط اجازت

بھارتی میڈیا کے مطابق ایسے واقعات سخت نوکری، خاندانی مسائل اور ضرورت پڑنے پر چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

2019 میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے اعلان کیا تھا کہ سی اے پی ایف اہلکاروں کی چھٹیوں کی تعداد 75 سے بڑھا کر 100 کر دی جائیں گی تاہم وزارت داخلہ نے سی اے پی ایف کی جانب سے اہلکاروں کی معمول کی چھٹیاں 15 سے 30 کرنے کی تجویز بھی قبول نہیں کی تھی۔


متعلقہ خبریں