دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود لکھوایا، علی موسیٰ گیلانی کا دعویٰ


علی موسیٰ گیلانی کا دعویٰ کیا ہے کہ دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے خود دفتر خارجہ کے سفارت کار سے لکھوایا۔

علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کے سفارت کار نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر خط لکھا اور پھر انہی کو بھجوایا، سفارت کار سے خط موصول ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو پہنچایا۔

خط کے معاملے کے مکمل حقائق سے ذاتی طور پر واقف ہوں، شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ اس جعل سازی کے اصل کردار ہیں، شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ لیٹر گیٹ اسکینڈل میں پھنس چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اسکینڈل سے نہیں نکلنے دیں گے۔


متعلقہ خبریں