ٹانک:ملٹری کمپاونڈ میں دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام،  فائرنگ میں 6 جوان شہید


سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں ملٹری کمپاونڈ میں 3 دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی جوان شہبد ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نوشہرو فیروز کے 48 سالہ صوبیدار میجر شیر محمد جام، خیرپور کے 39 سالہ نائب صوبیدار زبید اور راولپنڈی کے 39 سالہ حوالدار سہیل شہید ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں ٹنڈوالہ یار کے 36 سالہ لانس نائیک غلام، خیرپور کے 32 سالہ سپاہی مسکین علی اور سکھر کے 37 سالہ سپاہی میر محمد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں