پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پاک فوج پرعزم ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور فیض حمید نے ان کا استقبال کیا ۔

اس بار ہوائی اڈے نہیں دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور نئے ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے قرار دیا کہ یہ سازگار ماحول علاقے میں دیرپا استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے ضروری ہے۔ بعد ازاں آرمی چیف نے کیپٹن سعد بن عامر شہید اور لانس نائیک محمد عرفان کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں