روسی فوجیوں نے اپنے ہی ملک کا طیارہ مار گرایا


یوکرین میں حملے کے دوران روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنے ملک کا ہی طیارہ مار گرایا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جیرمی فلیمنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں اور وہ احکامات پرعمل نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روس کے لیے صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے لیکن صدر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مشیر انہیں سچائی بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ روسی صدر نے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ کے باعث دنیا افغانستان کو فراموش نہ کرے، اقوام متحدہ

خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی دلبرداشتہ ہیں اور ان کے پاس اسلحے کی بھی کمی ہے جس کے باعث وہ غصے اور مایوسی کے عالم میں اپنے ہی ہتھیار تباہ کر رہے ہیں اور احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں