دوسرا ون ڈے، امام اور بابر کی سنچریاں، پاکستان 6 وکٹوں سے فتح یاب


لاہور: دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 349 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مک ڈرموٹ نے سنچری اسکور کی، وہ 104 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ ٹریوس ہیڈ نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 89 رنز بنائے۔ لبوشین نے 59 اور اسٹوئنس نے 49 رنز بنائے۔

بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار جب کہ محمد وسیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور امام الحق نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور قومی ٹیم کو اہم میچ میں فتح دلائی۔

قومی ٹیم نے 349 رنز کا بڑا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

بابر نے 114، امام الحق نے 106 ، فخر زمان نے 67 اور آخر میں خوشدل نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں