افغان حکومت سے لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا مطالبہ


پشاور: مذہبی اسکالرز نے طالبان سے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

پشاور میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالر کی کانفرنس ہوئی جس میں افغان حکومت کی جانب سے طالبات کے اسکولوں کی بندش کا معاملہ بھی زیر موضوع رہا۔

شرکا نے افغانستان کی طالبان قیادت پر زور دیا کہ وہ لڑکیوں کو ثانوی تعلیم سے روکنے کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کریں اور لوگوں کی بلا امتیاز تعلیم تک رسائی کو یقینی بنائے۔

کانفرنس میں مقررین نے قرآن پاک اور سنت کی روشنی میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مذکورہ تقریب میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ جس کا انعقاد متحدہ شریعت محاذ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان حکومت نے لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا اعلان کیا اور اسکول کھلنے کے پہلے روز ہی دوبارہ لڑکیوں کے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ جس نے پوری دنیا ہلچل مچا دی۔


متعلقہ خبریں