پنجاب حکومت کا صوبے میں مزید اضلاع بنانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


پنجاب حکومت نے صوبے کے ایڈمنسٹریٹر بنیادوں پر مزید اضلاع بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں 3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصلییں بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے 2 اضلاع بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مری اور تونسہ کو بھی ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 2 تحصیلیں بنائی جائیں گی۔

پرویز الٰہی کے پاس ووٹ نہیں ہیں، پنجاب میں اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے: زرداری

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبوداورگڈگورننس کے لیے نئے اضلاع بنائے جارہے ہیں۔ اس پر کافی دیر سے کام کررہے ہیں۔اس کیلئے قائم کمیٹی نے سفارشات پیش کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں میں طالبات کے لئے نرسنگ کالجز میں داخلے کے لئے 20فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پسماندہ علاقوں کی پڑھی لکھی بچیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں