عمران خان استعفیٰ دے، تھوڑی سی عزت بچالے، بھاگنے کا سلسلہ بند کرے: بلاول

عمران خان استعفیٰ دے، تھوڑی سی عزت بچالے، بھاگنے کا سلسلہ بند کرے: بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان استعفی دے اوراپنی تھوڑی سی عزت بچا لے لیکن وہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی بھیک مانگ رہا ہے۔

عمران نیازی! میرا منہ نہ کھلواؤ، پی ٹی آئی کا وزیراعظم آج شکست کھا چکا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم جب بھی اسمبلی پہنچتے ہیں عمران خان شکست کھاتے ہیں، آج اپوزیشن نے 172 ارکان کھڑے کر کے یہ ثابت کر دیا کہ عمران کے پاس بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، وہ ہر کسی کو کہہ رہا ہے میری کرسی بچاؤ مگر کوئی کیا کر سکتا ہے؟ اب کوئی راستہ نہیں رہا ہے، عزت دار طریقہ یہی ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیدیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بھاگنے کا سلسلہ بند کر کے پارلیمان میں ہمارا سامنا کرے، ہم آئینی طریقہ کار کے مطابق اپنی گنتی کروائیں گے۔

دھمکی آمیز خط میں کوئی صداقت نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرعمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ این آر او مل سکتا ہے تو اب بہت دیر ہو چکی ہے، عمران نے فیصلہ کیا ہے کہ خارجہ پالیسی کو جتنا نقصان پہنچا سکے پہنچا دے۔

تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے 172 ارکان ایوان میں موجود، اجلاس 3 اپریل تک ملتوی

چیئرمین پی پی نے کہا کہ جس طریقے سے ان کو اقتدار ملا وہ تو بہت ہی متنازعہ ہے لیکن جس طریقے سے اس سے اقتدار چھینا گیا وہ بالکل جمہوری ہے، عمران خان کو ہٹانے کیلئے ہم نے کسی عدالت کا دروازہ نہیں کھٹکھٹایا۔


متعلقہ خبریں