نواز شریف نے آزاد کشمیر حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے سے متعلق گرین سگنل دے دیا


مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے چیف آرگنائز مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کو آزاد کشمیر کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا۔

چیف آرگنائزر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی و جمہوری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی تنظیم سازی پر بھی طویل گفتگو ہوئی جب کہ شاہ غلام قادر نے نواز شریف کو آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

 


متعلقہ خبریں