خط اتنا ہی خطرناک تھا تو کیا امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج کیا گیا؟ فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج پھر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے تھے۔

عمران خان کو آج کی تقریر میں استعفیٰ دینا چاہیے تھا، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان الزام لگا رہے ہیں کہ میرے خلاف بین الاقوامی سازش کی گئی حالانکہ عمران خان کا آنا بین الاقوامی سازش کے تحت تھا، جانا نااہلی کی وجہ سے ہے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان الزامات لگانے کے باوجود تین سال میں کسی کی چوری نہیں پکڑ سکے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر یہ خط اتنا ہی خطرناک تھا تو کیا امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج کیا گیا؟

استعفی نہیں مقابلہ، اتوار کو ملک کا فیصلہ، سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا، عمران خان

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ امریکہ سے آنے کے بعد آپ نے کہا تھا،  ایسے محسوس کررہا ہوں جیسے ورلڈکپ جیت کر آیا ہوں، امریکہ سے اختلاف اگر کسی نے کیا ہے تو وہ ہم ہیں، جب میں امریکہ کو للکار رہا تھا تو آپ اس وقت ان کے بوٹ پالش کررہے تھے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ نریندر مودی کے بارے میں کہتے تھے کہ وہ آئے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل کریگا،
امریکہ کا صدر جب ٹرمپ تھا آپ کو پذیر ائی ملی تو آپ نے جشن منایا، اب امریکی صدرفون کرنے کوتیارنہیں تو عالمی سازش ہو گئی؟

شہباز شریف کو وزیراعظم بنا کر عمران خان کو تکلیف پہنچائیں گے، مولانا اسعد

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ سے برملا اختلاف صرف ہم نے کیا ہے، خط کے حوالے سے کس کودھوکہ دینا چاہتے ہیں؟


متعلقہ خبریں