عمران نیازی! اب تو آپ کو شرم آنی چاہیے، اب تو زبان کو لگام دو، شہباز شریف

عمران نیازی! اب تو آپ کو شرم آنی چاہیے، اب تو زبان کو لگام دو، شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی!اب تو آپ کو شرم آنی چاہیے، اب تو زبان کو لگام دو۔

خط اتنا ہی خطرناک تھا تو کیا امریکی سفیر کو بلا کر احتجاج کیا گیا؟ فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ آج پھر ملکی مفادات پر ضرب لگائی، عمران خان پونے 4 سال سے عوام کی جیب خالی کررہا ہے، تقریرکے شوق میں ملک کیلئے نئی مشکلات پیدا کرنے کی حماقت کی، پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا، بدتہذیبی کا نام آزاد خارجہ پالیسی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے 15 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کی اور کلین چٹ دی، برطانوی عدالت نے کہا تمام الزامات جھوٹ ہیں، کچھ نہیں ملا، نیشنل کرائم ایجنسی نے تحقیقات کے بعد برطانوی عدالت سے کہا کہ تحقیقات ختم کررہے ہیں۔

عمران خان کو آج کی تقریر میں استعفیٰ دینا چاہیے تھا، بلاول بھٹو

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ تین بار کے وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو یہ پاکستان کی عزت ہے، عمران نیازی کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

ن لیگ کے مرکزی صدر نے کہا کہ عمران نیازی آئین سے لڑنے اور قانون سے ٹکرانے کی بات کررہا ہے، اتوارکے دن پارلیمان میں 172 سے کہیں زیادہ نمبرز سے عمران خان کو گھر بھجوائیں گے۔

استعفی نہیں مقابلہ، اتوار کو ملک کا فیصلہ، سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی حمایت سے عمران خان سے پاکستان اور عوام کی جان خلاصی کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں