خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں، شاہد آفریدی


پاکستان کی سیاست میں ایک اور وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی تیاریاں ہو رہی ہے، جس کا فیصلہ اتوار کو ہو جائے گا۔ اس سے پہلے شاہد آفریدی نے بھی خاموشی توڑ دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ہوم ورک اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہئے تھا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی۔

تین ہفتے قبل انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہوم ورک کر کے اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہئے تھا۔ ہ ایسا نہیں ہے کہ عمران بھائی نے کچھ نہیں کیا، بس ان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پا رہی، اور عمران خان کو وعدے پورے کرنے کیلئے 10 سے 15 سال چاہیے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں