وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط ،پاکستان کا امریکا سے شدید احتجاج


اندرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان نے امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ احتجاجی مراسلہ سفارتی چینلز کے ذریعے دیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام امریکی ناظم الامور کی طلبی قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ہے۔ امریکی سینئر عہدیدار کے الفاظ اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج کیا گیا.

اندرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان نے امریکا سے شدید احتجاج کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو آج کی تقریر میں استعفیٰ دینا چاہیے تھا، بلاول بھٹو

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے خطاب کے دوران مراسلہ بھیجنے والے ملک کا ذکر کرتے ہوئے کہا امریکا کا نام لیا تھا جہاں سے انہیں 7 یا 8 مارچ کو خط پیغام موصول ہوا۔

ان کا کہنا تھا کپ یہ کسی آزاد ملک اور ہماری قوم کے خلاف ہے، اس میسج میں عدم اعتماد کا ذکر تھا جو ابھی پاکستان میں آئی نہیں تھی، اس کا مطلب یہ جو ہو رہا تھا ان کے پہلے سے ہی باہر کے لوگوں سے رابطے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  یہ آفیشل ڈاکومنٹ ہے جو ہمارے سفیر نوٹس لے رہے تھے،جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان رہتا ہے وزیراعظم تو ہمارے آپ کے ساتھ تعلقات خراب ہوجائیں گے اور آپ کو مشکلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں