سندھ حکومت سے تھوڑا سا کراچی نہ سنبھلا،پورا کیسے سنبھالے گی، اپوزیشن


کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے  رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ حکومت سے تھوڑا سا کراچی نہ سنبھالا گیا، پورا کیسے سنبھالیں گے؟ کراچی کی آبادی کم ہو گئی لیکن آپ  پرسکون ہیں۔

سندھ اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری بجٹ  تقریر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا  ذکر تک نہیں، اس کی بہتری کے لیے کوئی منصوبہ نہیں لیکن پرتعیش زندگی گزارنے کے اخراجات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں جس میں 92 فیصد بالواسطہ ٹیکس لگا دیا گیا ہو کیونکہ جتنا عوام نے ٹیکس دیا اتنا ہی ان کا بیڑہ غرق ہوا، ترقیاتی بجٹ میں 15 سو ارب روپے خرچ  ہو چکے  ہیں پھر بھی صوبے کا حشر نشر کر دیا گیا۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ حکومتی ارکان نے تنقید کے علاوہ کچھ  نہیں کیا، انہیں فیصل سبزواری اور محمد حسین فوبیا ہوگیا تھا جبکہ خواتین نصرت سحر عباسی فوبیا میں مبتلا ہیں۔


متعلقہ خبریں