اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل ہونا ہے، اسد عمر

فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہوگا،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا: اسد عمر

فائل فوٹو


پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے یا ناکام اس میں ایک روز باقی رہ گیا ہے، تاہم خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے تحریک انصان کا انتخاب کر لیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ تین سال میں 55سے 57لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا، 11 لاکھ افراد کو بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے، ن لیگ سے پی ٹی آئی کی روزگار کی سالانہ شرح 62 فیصد زیادہ ہے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق ہم نے بات کی جس کا مذاق بنایاگیا۔پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی زیادہ ہے، اولین ترجیح روزگار کی فراہمی رہی،جب تک معیشت کی رفتار تیز نہیں ہوگی روزگار کے مواقع نہیں ملیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری پالیسی کی وجہ سے 2سال میں زراعت میں ترقی ہوئی، گندم ،چاول، مکئی ،آلو اور تمام بڑی فصلوں کی ریکارٖڈ پیداوار ہوئی،کاشتکار کو فصلوں کی قیمت بھی مل رہی ہے، پی ٹی آئی نے چاول پر 900روپے من کا اضافہ کیا ہے،فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی مشینری بک رہی تھی، اب فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں لوگ کم پڑ گئے ہیں۔

ن لیگ نے 5 سال میں صرف 100 روپے فی من کا اضافہ کیا، فیصل آباد میں ایک وقت میں سریے کے دام میں مشینری فروخت ہورہی ہے، جووعدہ کیا گیا تھا اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو آج کی تقریر میں استعفیٰ دینا چاہیے تھا، بلاول بھٹو

ساری دنیا کورونا کی وبا کی لپیٹ میں آئی، ہم نے مشکل وقت میں بہتر فیصلے کیے، 2سال میں پوری دنیا کی معیشتیں بہہ رہی تھیں، ہم نے 32 لاکھ روزگار کے مواقع دیئے، کورونا کاہم نے جس طرح مقابلہ کیا دنیا نے اس کی تعریف کی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ایک سیاسی ڈرامے کی وجہ سے غیریقینی صورتحال کے بعد کیا بنتا ہے پتہ نہیں، ابھی سیاسی ڈرامہ لگا ہوا ہے، اگر یہی پالیسیاں اور سمت 5 سال کے لیے چلتی رہیں تو ایک کروڑ نوکریوں کے بہت قریب پہنچیں گے،ہم جی ڈی پی گروتھ دیکھ رہے تھے۔

پاکستان کی قوم اپنے فیصلے خود کرنے کے لیے تیار ہے، این سی او سی میں چیلنج ملا کہ لوگوں کا روزگار بھی چلانا ہے اور صحت کا بھی خیال رکھنا ہے، خیبر پختوانخوامیں بے روزگاری 8.8 پنجاب 6.8 ، سندھ 3.9 اور بلوچستان میں 4.3 فیصد رہی، صنعتی شعبے میں روزگار میں اضافہ ہوا، زراعت اور خدمات میں کمی آئی ہے، صنعتی شعبے میں 25 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، تین سال میں خدمات کے شعبے میں 17 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

اس سے پہلے اسد عمر نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کو بھاری کامیابی ملی ہے۔

ٹوئٹر پر اسد عمر نے پوسٹ میں لکھا کہ خیبر پختون خواہ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری کامیابی نے ثابت کردیا کے قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے.

اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں ہونا، اب فیصلہ یہ ہونا ہے کے پاکستان کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا۔


متعلقہ خبریں