عدم اعتماد:نمبر پورے، خط آخری ہتھکنڈا، پرسوں عمران خان کو شکست ہو گی، شہباز شریف


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ  وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ان کے نمبرز پورے ہیں، خط عمران خان کا آخری ہتھکنڈا ہے، پرسوں انہیں شکست ہو گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ  انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں  172 سے زائد نمبرز پورے کیے،عمران خان دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے،ہم نے عمران خان کو نکالنے کیلئے جمہوری طریقہ استعمال کیا۔

عمران خان کو  7 مارچ کو خط ملا تو تین ہفتے کیوں خاموش رہے۔آپ کو توانتظار کیے بغیر فوری قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا کر خط کا معاملہ رکھنا چاہیے تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کے نام پر انتقام لیا،ان کے خلاف درجنوں کے حساب سے مقدمے بنائے گئے،  مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،احتساب کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے،ان کا احتساب فراڈ اور بدترین انتقام تھا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پونے دو سال ان کے خلاف تحقیقات جاری رہیں،برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نےمیرےخلاف پونے 2سال تحقیقات کیں، لیکن انہیں کچھ نہیں ملا،ہمارے خلاف تحقیقات میں انہیں اندرون اور بیرون ملک ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی۔

تمام میگااسکینڈل عمران خان دورمیں ہوئےایک ریفرنس نیب کونہیں بھیجاگیا،چینی،ادویات،گندم،گیس،پاورپلانٹس کےاسکینڈل سامنےآئے،مہنگے ترین فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنائی گئی،بی آرٹی پشاوراورمالم جبہ سمیت کسی کیس کی تحقیقات نہیں کی گئیں۔

عمران نیازی! اب تو آپ کو شرم آنی چاہیے، اب تو زبان کو لگام دو، شہباز شریف

عمران خان کہہ رہے ہیں ان کےخلاف عالمی سازش ہوئی،امریکہ سے واپسی پر انہوں نے کہا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہوں، انہوں نےدوست ممالک سےتعلقات کا بیڑہ غرق کردیا،چینی کمپنیوں پرکرپشن کے الزامات لگائے گئے،عمران خان نےملتان میٹروبنانےوالی چینی کمپنی پرالزامات لگائے،الزامات آج تک ثابت نہیں کرسکے۔

چین، سعودی عرب اور دیگر ممالک سے ہمارے بہترین تعلقات ہیں، عمران خان ، اسد عمر اور پرویزخٹک نے سی پیک کیخلاف باتیں کیں،سعودی عرب نے ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،شاہ محمود قریشی نے کہا سعودی عرب کے بغیر ہی کشمیر کا مقدمہ لڑسکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کو کم کرنے کیلئے اپنی پوری کوشش کریں گے، انہوں نے 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا اورلاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو فون کال آ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کو فون کا بتاتی ہیں اور انہیں بلیو ٹوتھ ڈیوائس دیتی ہیں۔

اس دوران شہباز شریف فون پر موجود دوسرے شخص کو بتاتے ہیں کہ میں اس وقت پریس کانفرنس میں ہوں۔ وہ انہیں کہتے ہیں کہ جی جی میں بات کرتا ہوں، آپ اتحادیوں سے بات کر لیں۔

عدم اعتماد:نمبر پورے، خط آخری ہتھکنڈا، پرسوں عمران خان کو شکست ہو گی، شہباز شریف

بعد ازاں صحافی کے فون سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ٹیلی فون پر کوئی جادوگر نہیں تھا، اللہ کا انسان تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کون سی سازش ہے کہ 20 منٹ میں وزارت اعلیٰ کیلئے کاغذات داخل کرانے کا کہا گیا، ابھی پتہ چلا ہے 4بجے اجلاس ہوگا 5بجے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، اس سے بڑی دھاندلی اور جھرلو کیا کوئی ہوسکتا ہے؟ اس پر پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور اتحادیوں سے مشاورت ہوگی، اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کوقتل کی دھمکی کےبارےمیں مجھے نہیں پتا۔

 

 


متعلقہ خبریں