وزیراعظم سے اظہاریکجہتی: وزرا ریلیاں نکالیں،امریکہ مخالف نعرے بازی کریں، وزیراعلیٰ


پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی وزرا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کریں۔

کل سیاست کا اہم دن، پیر کوسیاست سے ریٹائرہو رہا تھا، فوری الیکشن ضروری:شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختوںخوا کے وزرا سے کہا گیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں۔

اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے صوبائی وزرا کو ہدایات آڈیو پیغام کے ذریعے دی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنی جانب سے دیے جانے والے آڈیو پیغام کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا نے ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبائی وزرا وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے جو ریلیاں نکالیں ان میں منحرف اراکین کی نہ صرف تصاویر اٹھائی جائیں بلکہ امریکہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی جائے۔

طاقتور ملک ناراض ہوکر کہہ رہا ہے روس کیوں گئے،وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے جاری کردہ آڈیو پیغام میں واضح طور پر کہا ہے کہ یہ وزیراعظم عمران خان کا حکم ہے۔


متعلقہ خبریں