میری جان کو خطرہ ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ اسٹیٹ فارورڈ کیلئے یہ تھریٹ ہے کہ رجیم کو تبدیل کیا جائے۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے دھمکی آمیز خط سے متعلق بتایا کہ اس ملک نے کہا جب تک عمران خان موجود ہیں ہم آگے نہیں بڑھیں گے، کہا گیا عمران خان کو ہٹانے کے بعد تعلقات سے متعلق دیکھا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا دورہ روس سے متعلق فیصلہ عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے، یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے،نہیں چاہتا کہ کسی بھی پوائنٹ پر ہماری افواج کو متنازعہ بنایا جائے، کبھی بھی ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس سے فوج کو متنازعہ کہا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بھی خط کا معاملہ اٹھایا، میں نے صحیح فورم پر صحیح وقت پر معاملہ اٹھایا۔ میرے خلاف ہونے والی سازش کا گزشتہ اگست سے معلوم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام اداروں سے اکثریتی فیصلے میرے خلاف آتے ہیں، کسی بھی ادارے میں کبھی کوئی مداخلت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کپتان کبھی بھی اپنی اسٹریٹجی شیئر نہیں کرتا، اتوار کے دن سرپرائز دیں گے۔

عدم اعتماد:نمبر پورے، خط آخری ہتھکنڈا، پرسوں عمران خان کو شکست ہو گی، شہباز شریف

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ ہے۔

فواد چودھری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیکیورٹی ادارو ں کی رپورٹس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں