پریس کانفرنس کے دوران شہبازشریف کو فون کال آگئی


قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو پریس کانفرنس کے دوران فون کال آ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کو فون کا بتاتی ہیں اور انہیں بلیو ٹوتھ ڈیوائس دیتی ہیں۔

اس دوران شہباز شریف فون پر موجود دوسرے شخص کو بتاتے ہیں کہ میں اس وقت پریس کانفرنس میں ہوں۔ وہ انہیں کہتے ہیں کہ جی جی میں بات کرتا ہوں، آپ اتحادیوں سے بات کر لیں۔

عدم اعتماد:نمبر پورے، خط آخری ہتھکنڈا، پرسوں عمران خان کو شکست ہو گی، شہباز شریف

بعد ازاں صحافی کے فون سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ٹیلی فون پر کوئی جادوگر نہیں تھا، اللہ کا انسان تھا۔


متعلقہ خبریں