عمران خان دھمکیاں دے رہے ہیں، امید ہے غیر جمہوری اقدام نہیں اٹھایا جائیگا: بلاول

عمران خان دھمکیاں دے رہے ہیں، امید ہے غیر جمہوری اقدام نہیں اٹھایا جائیگا: بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان دھمکیاں دے رہے ہیں، امید کرتے ہیں اتوار تک کوئی بھی غیرجمہوری اقدام نہیں اٹھایا جائے گا، عوام چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات کے بعد فوری انتخابات ہوں۔

میری جان کو خطرہ ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل وزیراعظم نے بطور قائد اپنی تقریر میں ایک بھی ذمہ داری ادا نہیں کی، ملک کو چلانا کوئی کرکٹ کا کھیل نہیں ہے، خط کا معاملہ دراصل کوشش ہے کہ پاکستان کے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جائے، پاکستان دنیا بھر میں تنہائی کا شکار ہوچکا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ وزیراعظم محفوظ راستہ ڈھونڈنےکے بجائےعدم اعتماد کا مقابلہ کریں،اسپیکرصاحب! وقت آگیا، سب ہوش کے ناخن لیں،عمران خان کے رونے دھونے کی وجہ سے ملک کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، عمران خان کی ہرکوشش کا جواب دینا جانتے ہیں، اگر حکومت کچھ کرنے جارہی ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں معاشی بحران ہے، معاشی بحران میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں وزیراعظم کی وجہ سے معاشی بحران ہے، ملک کی خارجہ پالیسی سب کے سامنے ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ غیر قانونی طریقے اختیار کرتے رہیں گے ہماری جنگ جاری رہے گی، پارلیمانی آئینی طریقہ کو متنازع بنایا جا رہا ہے، غیرجمہوری قوتوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب کی اسٹریٹجی ایسی ہے جیسے آپ گیم ہارچکے، آپ سلیکشن کے نتیجے میں قوم پر مسلط کیے گئے، عمران خان کے ہر جھوٹ اور الزام کا جواب دینا جانتے ہیں، آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو آئندہ 20 سال بھی متنازع گزریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلہ اجلاس کے بعد مشاورت سے کریں گے۔

عدم اعتماد:نمبر پورے، خط آخری ہتھکنڈا، پرسوں عمران خان کو شکست ہو گی، شہباز شریف

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی بھارت سے متعلق خارجہ پالیسی پہلے دن سے کنفیوژن کا شکار ہے، عمران خان نے خارجہ پالیسی سے متعلق کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی تعریف کی جائے، عمران خان اپوزیشن میں ہوتے ہوئے مودی کے پاس گیا، بھارتی انتخابات میں عمران خان مودی کا پولنگ چیف ایجنٹ بن کر سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پہلے کہا تھا مودی سے کوئی بھی اچھی امید نہ رکھیں، عمران خان کے دو وزیروں نے سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنایا، عمران خان نے صرف بڑی باتیں کیں کیا کچھ نہیں، عمران خان امریکہ سے تعلقات رکھنے کیلئے ٹرمپ کے منی ٹرمپ بن گئے تھے، افغان مسئلے پر عمران خان نے امریکہ خوش رکھنے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا؟ ٹرمپ سے ملنے کے بعد کہا ایسے لگ رہا ہے جیسے ورلڈ کپ جیت لیا ہو، بائیڈن نے عمران خان کو فون نہیں کیا تو ناراض ہو گئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ انٹرویو میں ابیسلوٹلی ناٹ کہنا آسان ہے لیکن آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا مشکل ہے، ہمارےدور حکومت  میں عرب اسپرنگ کا حصہ بننے کیلئے ہم پر شدید دباؤ تھا، اس وقت کے نائب صدر بائیڈن نے صدر زرداری سے کہا تھا آپ تاریخ کی غلط سمت میں کھڑے ہیں، اقوام متحدہ میں دباؤ کے باوجود شام جنگ کے حق میں ووٹ نہیں ڈالا،

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان اپنے عہدے کو بچانے کیلئے پاکستان کی خارجہ پالیسی سے کھیل رہے ہیں، ملک کی خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگایا ہے۔

عمران خان استعفیٰ دے، تھوڑی سی عزت بچالے، بھاگنے کا سلسلہ بند کرے: بلاول

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جب خط ملا تو اس وقت سب کچھ کرتے، اعتماد کھونے کے بعد خط کہاں سے یاد آگیا؟ عدم اعتماد پر ووٹنگ اتوار کو ہوگی، تمام ارکان موجود ہوں گے۔


متعلقہ خبریں