افغانستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہو گا


کابل: افغانستان میں برسر اقتدار طالبان حکومت نے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا ہے۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

ہم نیوز کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل دو اپریل کو افغانستان میں پہلا روزہ ہو گا۔

اب گاڑی چاند پر بھی دوڑے گی

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد یہ پہلا رمضان المبارک ہے۔

افغانستان حکومت میں نائب وزیر اطلاعات کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کرنے والے ذبیح اللہ مجاہد نے عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

خلا میں بھیجا گیا راکٹ جلد چاند سے ٹکرائے گا

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور وہاں پہلا روزہ کل ہوگا۔


متعلقہ خبریں