وزیر قانون ہدایت کریں توعالمی سازش میں شامل جماعتوں کو ڈی نوٹیفائی کردوں،شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر قانون ہدایت کریں توعالمی سازش میں شامل جماعتوں کو ڈی نوٹیفائی کردوں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے سیاست کے لیے اہم ہیں۔حالات تشویشناک ہیں۔ہر گھنٹے بعد ملکی صورتحال بدل سکتی ہے۔ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔رمضان کے بعد انتخابات کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیر کو  سیاست سےریٹائر ہونا تھا مگر اب مجھے اور زیادہ کام کرنا ہے۔جو پارٹیاں عالمی سازش میں شامل ہیں ان کے خلاف غداری کے مقدمات کرائے جائیں۔ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جائے جو غیر ملکی پیسے لے کر سازش کرتی ہیں۔ وزیر قانون ہدایت کریں تو ان جماعتوں کو ڈی نوٹیفائی کر دوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہوجائیں۔منحرف اراکین اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔منحرف ارکان قوم کی کیاترجمانی کریں گے،فیملی نظام ملک کیلئےنمک کی کان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ہوتی ہے تو وزیراعظم کب تک ذمہ داریاں سنبھالیں گے اس پر آئین خاموش ہے۔دیکھ رہے ہیں صدر مملکت وزیراعظم کو کس وقت کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چور اورڈاکو باپ بیٹا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار ہیں۔آصف زرداری کو بھتہ تو اب بھی مل رہاہے اور اداروں کو سب پتہ ہے۔ہم نے بھی غلطیاں کیں اور کمزوریاں ہماری بھی ہیں ،مگر لوگ ان کو دیکھنا نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا ہے کہکیا ملک کو مقصود چپڑاسی اور دہلی بھلے والے چلائیں گے۔ضمیر فروش جماعتوں کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کرتا ہوں۔ لڑائی اب گلی محلوں تک پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں