فواد چودھری کی عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت


وزیر قانون فواد چودھری نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کر دی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے  وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا۔ فواد چودھری نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کر دیں ۔

کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے دیگر عوامل کا جائزہ لے گا۔کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں درجنوں لیگل افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج ہی اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بیرونی سازش کا حصہ بننے والی جماعتوں پر غداری کے مقدمات شروع کرنے چاہیے، اب فواد چودھری وزیر قانون ہیں۔  اگر وہ  ہدایت کریں تو ان جماعتوں کو ڈی نوٹیفائی کردوں گا۔


متعلقہ خبریں