شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اقتدار کی حوس نے عمران خان کو ذہنی مفلوج کر دیا، شہباز شریف

لاہور: عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔

بینکنگ کورٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں آج ہی منسوخ کرانے کے لیے درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کی عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت

جج اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو ایف آئی اے کی جانب سے بینکنگ کورٹ لاہور میں دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں