رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہو گا

Ramzan

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی


اسلام آباد میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کے اوقاف ہال میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ارکان بھی شریک ہوئے، وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات، سپارکو کے نمائندگان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا، اور کئی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

خلا میں بھیجا گیا راکٹ جلد چاند سے ٹکرائے گا

دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد میں ہوئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی و مغربی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔


متعلقہ خبریں