اسپورٹس کےدیوانے ہو جائیں تیار، ہم نیوز کا “گیم پلان ” کچھ انوکھے انداز میں


اسلام آباد: کھیلوں کی دنیا سے تازہ ترین خبریں اور دلچسپ تجزیے لیے فضیلہ صبا اور طحہ صدیقی ہم نیوز کے ناظرین کے لائے ہیں گیم پلان شو، جس میں آپ جان سکیں گے، اسپورٹس ورلڈ میں ٹوٹتے بنتے ریکارڈ ز اور بہت کچھ ۔

کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے ناظرین کو گیم پلان میں نا صرف مقبول ترین گیمز کرکٹ اور فٹ بال سے متعلق تازہ اور چٹپٹی خبریں ملیں گی بلکہ  پروگرام کے میزبان دیگر کھیلوں پر بھی نظر رکھیں گے۔

ہفتہ وار پروگرام کے آغاز میں فضیلہ اور طحہ ہفتے بھر میں ہونے والی اہم خبروں کو شہ سرخیوں کا حصہ بنائیں گے۔ فن اور مستی کے ساتھ ساتھ معلومات سے بھر پور تجزیے سے شو کو چار چاند بھی لگائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تجزیہ غلط ثابت ہونے کی صورت میں میزبان کو “ٹریٹ” کی صورت میں ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

ہاکی ہو یا رگبی، کرکٹ کے میدان ہوں یا فٹ بال کا ورلڈ کپ، ٹینس کے کلے کورٹس ہوں یا گراس کورٹس، محمد صالح کی فتوحات ہوں یا رافیل نڈال کی شکست،  منفرد آواز کی مالک فضیلہ اور ٹیلینٹڈ ہوسٹ طحٰہ صدیقی کھیل کی دنیا میں آپ کو لے جانے کے لیے تیار ہوں گے۔ پروگرام ہر اتوار کو رات دس بجے صرف ہم نیوز پر منفرد خبروں کے ساتھ پیش کیا جائے گا ۔


متعلقہ خبریں