حمزہ شہباز یا پرویز الہیٰ، پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ آج

حمزہ شہباز یا پرویز الٰہی؟ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ ختم، گنتی شروع

 حمزہ شہباز یا پرویز الہیٰ  پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوگا۔

پنجاب اسمبلی آج نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی۔  پنجاب اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔ جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہے۔

حمزہ شہباز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اتحاد نے پرویز الہیٰ کو نامزد کیا ہے۔

اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی رکن اسمبلی ہال کے اندر موبائل فون نہیں لائے گا۔ تمام اراکین  سیکیورٹی کے پاس اپنے موبائل جمع کروائیں گے۔

خواتین اراکین کو بھی اپنے ہیڈ بیگ سیکیورٹی کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اراکین شناختی کارڈ اور اسمبلی کارڈ ہمراہ رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں