سری لنکا میں پر تشدد مظاہروں کے بعد ایمرجنسی کا نفاذ


سری لنکا کے صدر نے ملک میں جاری غیر معمولی معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر گوٹابایا راجا پاکشے نے ملکی فوج کو مظاہرین اور دیگر مشتبہ افراد کو بغیر وارنٹ گرفتار کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق ایمرجنسی کا اعلان امن عامہ کے تحفظ اور ملک میں لازمی خدمات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔

سری لنکا میں ان دنوں کھانے پینے کی اشیا، عام اشیائے ضرورت اور ایندھن اور گیس کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اور یہ جنوبی ایشیائی ملک اپنی تاریخ کے بدترین مالیاتی بحران سے دوچار ہے۔

ایک روز قبل ہزاروں مشتعل افراد نے کولمبو کے مضافات میں ملکی صدر کی نجی رہائش گاہ کے باہر پرتشدد مظاہرے بھی کیے تھے۔


متعلقہ خبریں