نواز شریف نے عدالت میں شرم ناک بیان دیا، عمران خان


اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا  ہے  کہ تین بار کے منتخب وزیراعظم نے عدالت میں شرم ناک بیان دیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے نیب عدالت میں کہا کہ ”ایون  فیلڈ فلیٹس” بیٹوں کے ہیں اگر ایسا ہے بھی تو نوازشریف نہیں جانتے کہ بیٹوں کے پاس رقم کہاں سے آئی۔

 

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف منی لانڈرنگ  کے لیے مضحکہ خیز وضاحتیں دے رہے ہیں، انہوں نے تو عدالت میں قطری خط  سے بھی انکار کر دیا ہے۔


انہوں نے  یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے بیان سے تو صاف ظاہر ہے کہ کوئی چوری کر کے پیسہ اور بچے  باہر بھیج دے اور معصوم شکل بنا کر کہہ دے کہ اسے تو کچھ نہیں معلوم کہ پیسہ کہاں سے آیا۔


متعلقہ خبریں