سپریم کورٹ: سماعت ملتوی، کوئی حکومتی ادارہ غیر آئینی اقدام نہیں کریگا، چیف جسٹس


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف نوٹس اور درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔

اپوزیشن کا اپنا اجلاس، ایاز صادق اسپیکر، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور، 196 ووٹ

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے دوران سماعت احکامات دیے کہ تحریک عدم اعتماد میں تمام جماعتیں پبلک آرڈر برقرار رکھیں، کوئی حکومتی ادارہ غیر آئینی اقدام نہیں کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے واضح طور پر احکامات دیے کہ سیکریٹری داخلہ اورسیکریٹری دفاع ملک میں امن وامان قائم رکھنے کے ذمہ دارہوں گے۔

سرپرائز: وزیراعظم عمران خان بچ گئے،تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد

چیف جسٹس کے مطابق رمضان شریف ہے سماعت کو لٹکانا نہیں چاہتے، تمام جماعتیں اور ادارے اس صورتحال کا فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کس وجہ سے ملتوی ہوا؟

اس پر اعظم تارڑ ایڈووکیٹ نے عدالت کے گوش گزار کیا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس امن و امان کی خراب صورتحال پر ملتوی ہوا۔

چیف جسٹس نے اس پر کہا کہ پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر درخواست آئے گی تو دیکھیں گے، جذباتی باتیں نہیں ہوں گی، آئین کو دیکھنا ہے، قومی اسمبلی کی کارروائی سے ہم آگاہ ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی میں دائرہ اختیار سے زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے ہیں۔

دوران سماعت اعظم نذیر تارڑایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو مؤقف پیش کیا کہ ایاز صادق نے اسمبلی کی کارروائی چلائی،
200 سے زائد ممبرز نے تحریک عدم اعتماد پرووٹ دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے  تحریک عدم اعتماد کے لیے قومی اسمبلی کی آج ہونے والی کارروائی پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

سپریم کورٹ کا بینچ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس محمدعلی مظہرپر مشتمل ہے۔

پنجاب اور بلوچستان کی اسمبلیاں بھی توڑ دینی چاہیئیں، شیخ رشید

واضح رہے کہ اتوار کے دن بینچ کی تشکیل کے بعد سپریم کورٹ کاکمرہ عدالت نمبر1 کھول دیا گیا اورلوگوں کواندرجانےکی اجازت دے دی گئی۔


متعلقہ خبریں