ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ہوا کیا ہے؟ وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ہوا کیا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہوا کیا ہے۔ آپ کو یاد کرانا چاہتا ہوں کہ شام کو آیا تو سب کو کہنا پڑا تھا گھبرانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل نے واضح طور پر کہہ دیا کہ عدم اعتماد بیرونی سازش ہے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل میں تمام سروسز چیفس موجود تھے۔ پاکستانی سفیر کی امریکی اہلکار ڈونلڈ لو یا جو بھی اس کا نام تھا سے ملاقات ہوئی اور ملاقات کی گفتگو نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بتائی گئی تو اس کے منٹس جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے موجودہ سیاسی صورتحال کا ازخود نوٹس لے لیا

عمران خان نے کہا کہ تصدیق کی گئی کہ باہر سازش بنی اور پاکستان میں مداخلت کی گئی۔ عدم اعتماد بیرونی سازش تھی لیکن ہمیں چھوڑنے والوں سے سفارتخانے کے لوگ مل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سربراہوں سے سفارتی اہلکار ملتے ہیں لیکن ان سے ملنے کا کیا مقصد تھا اور ملک کی اعلیٰ ترین باڈی جب یہ کنفرم کر دیتی ہے تو پھر عدم اعتماد اور نمبر کا کوئی مقصد ہی نہیں رہتا۔ یہ آپ کو کل نہیں بتا سکتا تھا ورنہ اپوزیشن آج اتنی شاکڈ نہ ہوتی۔


متعلقہ خبریں