پی ڈی ایم کا ردعمل حیران کن ہے، اپوزیشن الیکشن سے خوفزدہ کیوں ہے؟ عمران خان

پی ڈی ایم کا ردعمل حیران کن ہے، اپوزیشن الیکشن سے خوفزدہ کیوں ہے؟ عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے فیصلے پر پی ڈی ایم کا ردعمل حیران کن ہے۔

سپریم کورٹ: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف نوٹس اور درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مسلسل کہہ رہی تھی کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور عوام کی حمایت کھو چکی ہے۔

وزیراعظم نے استفسار کیا کہ اپوزیشن کو اب الیکشن سے خوف کیوں ہے؟ انہوں ںے کہا کہ جمہوری لوگ تو ہمیشہ عوام کے پاس جاتے ہیں۔

ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ہوا کیا ہے؟ وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ پی ڈی ایم غیر ملکی سازش کا حصہ بننے کے بجائے فوری الیکشن کو قبول کرلے۔


متعلقہ خبریں