عمران خان کی جانب سے کل نگران وزیراعظم کیلئے نام شہباز شریف کو بھجوانے کا امکان

عمران خان کی جانب سے کل نگران وزیراعظم کیلئے نام شہباز شریف کو بھجوانے کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کل نگران وزیراعظم کے لیے نام ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ: سماعت ملتوی، کوئی حکومتی ادارہ غیر آئینی اقدام نہیں کریگا، چیف جسٹس

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں منقعدہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر غور و خوص کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق عمران کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی و قانونی صورتحال پر تبادلہ خیال اور صلاح و مشورہ کیا۔

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

ہم نیوز کو اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں نگران وزیراعظم کے لیے موزوں ناموں پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے نام کل عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

آج جو ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

بنی گالہ میں منعقدہ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آئینی و قانونی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔


متعلقہ خبریں