منی لانڈرنگ کیس:شہبازشریف کا آج عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ

Shehbaz sharif

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا،جانتے ہیں ساتھ کیا کیا لیکر گئے؟


ایف آٸی اے کی شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے، ایف آٸی اے کے وکیل سکندر ذوالقرنین نےسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں درخواست داٸر کر رکھی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف ضمانت کیس میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، شہباز شریف بیماری اور سیاسی مصروفیات کا بہانہ بنا کر پیش نہیں ہوتے۔

ایف آٸی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں مصروفیات کی بناء پر عدالتوں میں پیشیاں نہیں چھوڑی جا سکتیں،  وفاقی شرعی عدالت نے بھی اس معاملے پر فیصلہ دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جانب سے کل نگران وزیراعظم کیلئے نام شہباز شریف کو بھجوانے کا امکان

پارلیمنٹ سے تو سپیکر کی اجازت سے چھٹی لی جا سکتی ہے، عبوری ضمانت میں عدالت میں پیشی سے نہیں رکا جا سکتا ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کو عدالتی کاررواٸی کا مزاق اڑانے نہ دیا جاٸے، عدالت شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کرے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے آج منی لانڈرنگ کیس میں عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے،  وکلاء شہباز شریف کی جانب سے آج حاضری معافی کی درخواست دی جائے گی، ایف آئی اے نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں