87مرتبہ کورونا ویکسین لگوانے والا جرمن شہری زیر تفتیش

فوٹو: فائل


جرمنی میں حکام  مبینہ طور پر ستاسی مرتبہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے شہری کے بارے میں تفتیش  میں مصروف ہیں۔

جرمن میڈیا مطابق اس شخص کی عمر اکسٹھ برس ہے اور اس نے بظاہر مشرقی صوبوں سیکسنی اور سیکسنی انہالٹ میں بار بار کئی ویکسینیشن مراکز پر جا کر کورونا ویکسین لگوائی۔

اندازہ ہے کہ اس نے چند مرتبہ تو ایک ایک دن میں تین تین ٹیکے بھی لگوائے تھے۔ اسے بالآخر شہر ڈریسڈن کے ایک ویکسینیشن مرکز کے ایک کارکن نے پہچان لیا کہ وہ پہلے بھی حفاظتی ٹیکے لگوا چکا تھا۔

پولیس کا خیال ہے کہ اس شخص نے ایسا اپنے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ان افراد کو فروخت کرنے کے لیے کیا۔ جو اپنی ویکسینیشن نہیں کرانا چاہتے تھے۔


متعلقہ خبریں