نگران وزیراعظم کی تقرری : صدر مملکت نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا


 صدر مملکت نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملہ  پر خط لکھ دیا ہے۔

متن میں لکھا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے، آرٹیکل 224 اے ون کے تحت نگران وزیراعظم نامزد کیا جائےگا۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم نامزد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا، شہباز شریف

آئین کے مطابق اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90ن دن کے اندر الیکشن منعقد کروائے جائیں گے۔ تب تک کے لیےصدر نگران کابینہ مقرر کرے گا۔

آئین کے مطابق صدر سبکدوش وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران وزیر اعظم مقرر کرے گا۔ کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کے باعث دونوں تین  نام کمیٹی کو بھجوائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ کمیٹی میں تحلیل ہونے والی اسمبلی سے حکومت اور اپوزیشن کے8 اراکین  شامل ہوں گے۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی تعداد برابر ہوگی۔

کمیٹی  تین دن میں مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعظم مقرر کرے گی۔ اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن دو دن کے اندر نگران وزیر اعظم مقرر کرنے کا پابند ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں