سری لنکا:مظاہرے روکنے کے لیے فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹربلاک

فائل فوٹو


  سری لنکا نے ملک میں معاشی بحران کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے  سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز بلاک کردیے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف  پی کے مطابق سری لنکا میں احتجاجی مظاہروں  پر قابو پانے کے لیے فیس بک، یو ٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ  کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

دفاعی حکام کے حکم پر  انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے باعث ملک بھر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

ملک میں  اشیائے ضرورت کی قلت، قیمتوں میں اضافے اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر کئی دنوں  سے حکومت مخالف ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ  ایک روز قبل مظاہرین کے صدارتی محل پردھاوا بولنے کے بعد صدرراجا پکسا نے ملک بھرمیں  ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جس کے بعد آج صبح سے ملک میں کر فیو بھی لگا دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں