غلامی سے آزادی کی جنگ لڑنے والے ہمارے کپتان کی زندگی کو خطرہ ہے، گورنر سندھ

غلامی سے آزادی کی جنگ لڑنے والے ہمارے کپتان کی زندگی کو خطرہ ہے، گورنر سندھ

 اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کی جنگ لڑنے والے ہمارے کپتان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ترکی میں لوگ جمع ہو کر عمران خان کی زندگی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

میری جان کو خطرہ ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے سے سابق وفاقی وزرا اسد عمر، شیریں مزاری، سینیٹر فیصل جاوید اور مراد سعید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں جو لوگ جمع ہوئے ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، لوٹے اور ضمیرفروش اپنے محلوں و گلیوں میں ذلیل ہوں گے۔

عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قوم کو غلامی سے نکالنے کے لیے عمران خان کوشش کر رہا ہے اور اس کوشش میں ہم سب ساتھ ہیں۔

میرے خیال میں ڈپٹی اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں تھا، جسٹس منیب اختر

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد نے عمران خان کو کبھی مایوس نہیں کیا۔

انہوں ںے سوال کیا کہ یہ کیا مقدمہ ہے جو سپریم کورٹ سن رہا ہے؟ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو حرام کے پیسے سے خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے، بکنے واے لوٹے 15/ 18 کروڑ میں بک رہے ہیں، ایک خاتون نے 23 کروڑ میں اپنا ضمیر بیچا، ضمیرفروش لوگوں پرلعنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشوں کو بولیاں لگائی گئیں۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نےاپوزیشن کی طرح جائیدادیں نہیں بنائیں، اللہ کا شکرہے کہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کو بے نقاب کیا۔

نگران وزیراعظم کون؟عمران خان نے سابق چیف جسٹس گلزار احمدکانام تجویز کر دیا

مراد سعید نے کہا کہ 7 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کوخط  لکھا جاتا ہے، خط میں امریکہ کوپتہ ہوتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے، قوم کےغداروں کوڈی چوک پرپھانسی دی جائے۔


متعلقہ خبریں