شہبازشریف نے بھی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے وضاحت مانگ لی

اقتدار کی حوس نے عمران خان کو ذہنی مفلوج کر دیا، شہباز شریف

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے بھی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت مانگ لی، کہا  آج وقت آگیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے پاس ہوئے منٹس واضح ہوں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عدالت کا احترام کرتے ہیں ،امید ہے عدالت آئین کا تحفظ کرے گی۔ بات یہ نہیں کہ ہم جلد اور شفاف الیکشن نہیں چاہتے، ہم جلد اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، لیکن چاہتے ہیں تمام معاملات آئین کے تحت ہوں، اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ آئین کوتوڑا گیا ہے، آئین شکنی پر ہم سپریم کورٹ آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پاکستان کے آئین کو آگ لگائی ہے، بلاول بھٹو زرداری

اگر اس کی ریمیڈی نہ ہوئی تو یہ خدانخواستہ بنانا ری پبلک بن جائے گی، ڈپٹی اسپیکر اور وزیر نے ہمیں آرٹیکل 5 کا حوالہ دے کر غدار قرار دیا تھا، حکومت نے 50لاکھ گھروں کا وعدہ کیا لیکن ایک اینٹ نہیں لگائی، فرانسیسی سفیر کو نکالنے پر عمران نیازی نے کہا تھا کہ یورپی یونین ناراض ہو جائے گی۔

صدراوروزیراعظم نےآئین کی خلاف ورزی کی ہے، یہ بات نہیں کہ ہم شفاف انتخابات نہیں چاہتے، جلداورشفاف الیکشن ہماری ڈیمانڈ تھی۔

مجھے کوئی صدر علوی کا خط ان ٹیرم سیٹ اپ کےلیے نہیں ملا، جب خط ملے گا تو وکلا سے مشاورت کریں گے، مریم اورنگزیب نے کہا آپ کو زبانی دعوت دی گئی، میں نے کہا صرف مجھے بلایا باقی کسی کو نہیں بلایا گیا؟


متعلقہ خبریں