پی ٹی آئی نےاراکین کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا پابند کر دیا

اراکین اسمبلی: وفاق اورصوبے کے مابین روابط کیلیے تجاویز پیش کردیں

وزیراعلی ٰپنجاب کا انتخاب کے لیے تحریک انصاف نے پارٹی ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

پی ٹی آئی نےاراکین کو وزیراعلی ٰپنجاب کے انتخاب میں پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا پابند کر دیا۔پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس پارٹی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے جاری کیے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ غیر حاضری یا  پارٹی کے فیصلے کےخلاف ووٹ دینے پر آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ منحرف ارکان کی حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنس اور ملاقاتوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عثمان بزدار کے استعفے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق  کے پرویز الہیٰ کو  وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے

جبکہ متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نامزد کیا ہے۔


متعلقہ خبریں