وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب،حکومت کا اپوزیشن اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور


حکومت نے قائد ایوان پنجاب کے انتخاب میں اپوزیشن کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ءء۰یاپوزیشن کے 15سے 20 اراکین کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کی رکنیت انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر معطل کی جائے گئی۔ اسپیکر کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی آج اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

انکوائری کمیٹی میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔اسپیکر کی ہدایت پر 3 اپریل کو ہنگامہ آرائی پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں