اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا، پرانے ورکرز کو ٹکٹس دیں گے، وزیراعظم

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ ترقی کررہا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے پرانے ورکرز کو ٹکٹس دینے کو ترجیح دیں گے، مفاداتی اور ضمیر فروشوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہی جس میں سی ای سی نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق مرکزی پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں سے متعلق پالیسی تشکیل دے گا،وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کی ملاقات

عمران خان نے کہا کہ جلد از جلد امیدواروں اور ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پالیسی بنائی جائے، اپوزیشن میدان سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخلص اور قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لایا جائے گا، اتحادی حکومت میں ہمیشہ بلیک میل ہونا پڑتا ہے، اپنے لوگوں کی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں