ایران: حضرت امام رضا کے مزار میں مسلح شخص کا حملہ، عالم دین جاں بحق، 2 زخمی

ایران: حضرت امام رضا کے مزار میں مسلح شخص کا حملہ،عالم دین جاں بحق، 2 زخمی

تہران: ایران کے شہر مشہد میں واقع حضرت امام رضا کے مزار میں مسلح شخص نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک عالم دین جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ آور کو جائے وقوع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یوکرین تنازع کی جڑ امریکا ہے، ایرانی سپریم لیڈر

ہم نیوز نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسلح شخص نے چاقو اٹھا رکھا تھا جس سے وہ حملہ آور ہوا۔

ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آور کو جائے وقوع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارت حجاب تنازعہ: ایرانی طلبا کا بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے حملہ آورکے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں البتہ  ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والے عالم دین کا نام محمد اصلانی ہے۔ زخمیوں کی بابت کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی ہے۔

ایران کا دوسرا فوجی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

واضح رہے کہ 1994 میں امام رضا کے مزار کے مرکزی ہال میں دھماکا ہوا تھا جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں