رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تیاریاں مکمل


بالی وڈ کی ایک اور جوڑی نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، تقریبات 17 اپریل تک جاری رہیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اسٹارز نے شادی کے لیے رنبیر کپور کے انکل رندھیر کپور کے گھر (RK House) کا انتخاب کیا ہے، جہاں 1980 میں رنبیر کپور کے والد رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی ہی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار  نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں گی جس میں صرف ان کے خاندان اور قریبی دوست  شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا وکی کوشل، ‘جی لے زرا ‘ میں کترینہ کے ساتھ ہوں گے؟

رنبیر کپور کی والدہ نیتو سنگھ کو بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے اسٹوڈیو اور پھر انہیں ان کے گھر جاتے بھی دیکھا گیا ہے، جبکہ عالیہ اور رنبیر نے اپنی فلموں کی جاری شوٹنگز سے کچھ دیر کے لیے بریک بھی مانگ لی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

پنک ولا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ کا ریسپشن ممبئی میں رکھا جائے گا، جس میں کئی بالی ووڈ ستارے نظر آئیں گے، جس کی گیسٹ لسٹ بھی تیار ہو چکی ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ رنبیر کپور کی پرانی دوست رہ چکیں دیپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔

یاد رہے عالیہ بھٹ ہمیشہ سے انٹرویوز میں بتاتی رہی ہیں کہ 11 سال کی عمر سے انہیں رنبیر کپور سے محبت ہوئی تھی، لیکن ان کا رشتے کا آغاز 2017 میں ہوا، جسے 2018 میں انہوں نے سونم کپور کی شادی پر ایک ساتھ آ کر آفیشل کر دیا۔

 


متعلقہ خبریں