کویتی حکومت تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے مستعفی


 عرب ریاست کویت  کی حکومت اپنے خلاف پیش کی گئی عدم ارتماد کی قرار داد پر ووٹنگ سے پہلے مستعفی ہو گئی۔

کویتی حکومت نے پارلیمان میں پیش ہونے والی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک دن پہلے استعفے دے دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویتی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بدھ کو  ووٹنگ ہونا تھی انہوں نے ووٹنگ سے چوبیس گھنٹے پہلے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ  مالیاتی اصلاحات میں مسلسل رکاوٹوں کے باعث پیدا ہونے والاسیاسی تنازع تحریک عدم اعتماد اور استعفے کی وجہ بنا۔

 


متعلقہ خبریں