عمران خان پھر اس ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید


اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان 3 ماہ بعد پھر اس ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کو عظیم اور شہباز شریف بھکاری کہتے ہیں جبکہ عمران خان 3 ماہ بعد پھر اس ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے متعلق بات کی اور عمران خان نے کبھی ان پر ذاتی حملے نہیں کیے۔ جے آئی ٹی کیس میں مریم بی بی کو ہم نہیں لائے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے خط لکھ دیا

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ مریم بی بی نے کہا لندن کیا پاکستان میں بھی میری جائیداد نہیں اور مریم نواز حقیقی معنوں میں مالکہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ اب قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ اس ملک میں 400 ڈرونز حملے ہوئے لیکن مذمت نہیں کی گئی۔ عمران خان نے ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ پاکستان کی خودمختاری کا کیس ہے اور عمران خان امن کے سفیر ہیں۔


متعلقہ خبریں