پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر معمولی سرگرمیاں،میڈیا کے داخلے پر پابندی، پولیس طلب

پنجاب اسمبلی: سنی اتحاد کونسل اراکین کے بغیر وزیراعلیٰ کے انتخاب کی کارروائی کا آغاز

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر معمولی سرگرمیاں جاری ہیں۔  پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے معاملے پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں تنازع شدت اختیار کر گیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر معمولی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگادی گئی  ہے۔ اسمبلی سیکورٹی نے میڈیا کو اسمبلی کے مین گیٹ پر ہی روک لیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس گزٹ نوٹیفکیشن تک نہیں ہوسکتا۔اسمبلی سیکرٹریٹ نوٹیفکیشن کرنے میں غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کررہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو طاقتیں ایسا کررہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔میں قانون کے مطابق کام کروں گا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی غیر سنجیدگی افسوسناک ہے۔اس طرح کے اقدام سے سب کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پرویز الہی خود وزیر اعلی کے امیدوار ہیں سپیکر کے اختیارات میرے پاس ہیں۔میرے دفتر کے عملے کو بھی پریشرائز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے آج شام ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کر رکھا ہے، دوسری جانب ترجمان پنجاب اسمبلی نے آج ہونے والا اجلاس کی تردید کر دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ آج طلب کئے جانے والے اجلاس کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہوا، اجلاس 16 اپریل کو ہی ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں